لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کے نااہل کرنے کے اختیار کیخلاف درخواست فل بنچ میں سماعت کیلئے درخواست چیف جسٹس کو ارسال کردی۔ الیکشن کمیشن کے نااہل کرنے کے اختیار کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی،جسٹس رسال حسن نے شہری کی درخواست پر سماعت کی،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ الیکشن ایکٹ2017کی سیکشن 137کی شق چار آئین کے متصادم ہے،الیکشن کمیشن کسی کو نااہل نہیں کر سکتا، الیکشن کمیشن عدالتی اختیارات استعمال نہیں کر سکتا۔عدالت نے کہاکہ درخواست میں اہم قانونی نکات اٹھائے گئے ہیں،عدالت نے نوٹ میں کہا کہ سماعت کیلئے فل بنچ تشکیل دیاجائے،لاہور ہائیکورٹ نے فل بنچ میں سماعت کیلئے درخواست چیف جسٹس کو بھجوا دی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی