i پاکستان

الیکشن ایکٹ ترمیمی آرڈیننس فارم 47 حکومت کو تحفظ دینے کیلئے ہے،بیرسٹر سیفتازترین

May 29, 2024

مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے الیکشن ترمیمی آرڈیننس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن ایکٹ ترمیمی آرڈیننس جعلی فارم 47حکومت کو تحفظ دینے کے لئے جاری کیا گیا ہے ۔ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ ایسی حرکتیں فیصلوں کو طول دینے اور شفافیت کے خاتمہ کے سوا کچھ نہیں ، اس کالے قانون کے آرڈیننس کو یکسر مسترد کرتے ہیں۔ ان کاکہنا تھا کہ خیبر پختونخوا اسمبلی نے بھی آرڈیننس کے خلاف قراداد منظور کی ہے۔ الیکشن ایکٹ ترمیمی آرڈیننس کے مطابق الیکشن ٹربیونل میں حاضر سروس جج کے علاوہ ریٹائرڈ جج بھی ہونگے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی