i پاکستان

اکتوبر زلزلے کے تباہ کن مناظر آج بھی تازہ ہیں، مشعال ملکتازترین

October 08, 2024

حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ 8 اکتوبر 2005 زلزلے کے تباہ کن مناظر آج بھی تازہ ہیں۔ 8 اکتوبر 2005 کے زلزلے کے شہدا کی 19ویں برسی کے موقع پر پیغام جاری کرتے ہوئے مشعال ملک نے کہا ہے کہ 8 اکتوبر 2005 کے قیامت خیز زلزلے کو 19 سال گزر گئے، میرے سامنے اس زلزلے کے تباہ کن مناظر آج بھی تازہ ہیں، بہت دکھ ہوتا ہے کہ چند لمحوں میں بستیوں کی بستیاں اور گاں کے گاں صفا ہستی سے مٹ گئے۔مشعال ملک نے کہا ہے کہ متعدد سڑکیں اور عمارتیں تباہ ہو گئیں، 90 ہزار کے قریب لوگ اس حادثے کا شکار ہوئے جس میں 19 ہزار کے قریب بچے بھی شامل تھے، آج کے دن میں ان ہزاروں شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتی ہوں۔انہوں نے اپنے بیان میں مزید کہا ہے کہ اللہ پاک ان شہدا کے درجات بلند فرمائے، اس زلزلے سے 35 لاکھ کے قریب لوگ بے گھر ہوئے ہمیں کوشش کرنی چاہیے کہ ہم ان لوگوں کی مدد کریں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی