i پاکستان

اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاریتازترین

September 26, 2024

محکمہ موسمیات نے ڈینگی بخار کے کیسز میں نمایاں اضافے کے پیش نظر ڈینگی الرٹ جاری کر دیا ۔محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون کے بعد ڈینگی وبا میں واضح اضافہ ہوا ہے اور ستمبر سے شروع ہونے والے ڈینگی کیسز اکتوبر میں بڑھنے کا خدشہ ہے۔ملک کے بڑے شہروں میں ڈینگی وبا کے خطرات زیادہ ہیں جن کراچی، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، فیصل آباد، سیالکوٹ، ملتان، حیدرآباد اور لاڑکانہ شامل ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 10 سال سے اس وبا نے شہریوں کی صحت کو متاثر کیا ہے، طلوع آفتاب کے 2 گھنٹے بعد اور غروب آفتاب سے 2 گھنٹے قبل ڈینگی کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے جبکہ درجہ حرارت 16 ڈگری سے کم ہونے پر ڈینگی میں واضح کمی آتی ہے۔ڈینگی کی روک تھام کے لیے اسٹیک ہولڈرز نیشنل ہیلتھ ایجنسی اور ڈینگی کنٹرول سینٹرز کو فعال کردار ادا کرنا ہوگا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی