i پاکستان

اکتیس سال بعد بلدیاتی الیکشن کرانا وزیر اعظم کا بڑا کارنامہ ھے، سونیا محمودتازترین

December 16, 2022

اکتیس سال بعد بلدیاتی الیکشن کرانا وزیر اعظم کا بڑا کارنامہ ھے۔ اختیارات کو نچلی سطح پر منتقل کرنے اور الیکشن کرانے کا وعدہ پورا کر دیاجنرل الیکشن میں پی ٹی آئی نے وعدہ کیا تھا کے بلدیاتی الیکشن کرائیں گے ان خیالات کا اظہاروزیر اعظم آزاد کشمیر کی معاون خصوصی سونیا محمود چوہدری نے اپنے ایک بیان میں کیاانہوںنے کہا کے اپوزیشن نے بلدیاتی الیکشن کو ملتوی کرانے کے لیے وفاق سے ملکر بہت سازشیں کیں لیکن وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے ان تمام سازشوں کو ناکام کرتے ہوئے الیکشن کرائے جس کے لیے وزیراعظم مبارکباد کے مستحق ہیں انہوںنے مزید کہاکہ وز یر اعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا کوئی نام ونشان نہیں یہ صرف بلدیاتی امیدواروں کو پرشان کرنے کیلئے ہوائی شوشہ ہے پی ٹی آئی بلدیاتی الیکشن میں سب سے بڑی پارٹی بن کر سامنے آئی ہے عوام نے پی ٹی آئی کو بھر پور مینڈیٹ دیا جس سے پی ٹی آئی گراس روٹ پر مظبوط پارٹی بن گئی ہے سونیا محمود چوہدری نے مزید کہا کے وزیراعظم اپنے وعدے کے مطابق عوامی نمائندوں کو اختیارات بھی دیں گے جس سے آزاد کشمیر میں ترقی ہو گی ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی