i پاکستان

ڈاکٹر شاہنواز قتل کیس،ایف آئی اے نے رپورٹ پیش کردیتازترین

November 14, 2024

وفاقی تحقیقاتی ادارے(ایف آئی اے) نے عمرکوٹ میں ڈاکٹر شاہنواز قتل کیس میں اہم پیشرفت کی رپورٹ انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش کردی۔رپورٹ میں سابق ڈی آئی جی میرپورخاص جاوید جسکانی اور ایس ایس پی اسد چوہدری سمیت 10 اہلکاروں کو روپوش قرار دیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق روپوش اہلکاروں کی گرفتاری کے احکامات جاری کئے گئے ہیں اور ان کی گرفتاری کیلئے دو ٹیمیں تشکیل دے کر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔اب تک اس کیس میں 7 پولیس اہلکاروں سمیت 17 افراد کے بیانات ریکارڈ ہوچکے ہیں جبکہ ملزمان کی فون کالز کے ریکارڈ کا تجزیہ ہونا باقی ہے، کیس کی مزید سماعت انسداد دہشتگردی عدالت میںکل 16نومبر کو ہوگی۔خیال رہے کہ 18ستمبر 2024 کی رات سندھڑی پولیس نے مبینہ مقابلے میں عمرکوٹ کے رہائشی ڈاکٹرشاہنواز کی ہلاکت کا دعوی کیا تھا۔بعد ازاں میرپورخاص میں توہین مذہب کیمبینہ الزام میں گرفتار ڈاکٹر شاہنواز کے قتل کا مقدمہ سندھڑی تھانے میں درج کیا گیا تھا جس میں قتل، انسداد دہشتگردی کی دفعات شامل کی گئی تھیں۔ مقدمے میں ایس ایچ او اور اہلکاروں سمیت 15 افراد شامل ہیں جبکہ سابق ڈی آئی جی جاوید جسکانی ، سابق ایس ایس پی میرپور خاص اسد چوہدری اور سابق ایس ایس پی عمرکوٹ آصف رضا بلوچ کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی