i پاکستان

ڈاکٹر یاسمین راشد کی شوکت خانم اسپتال سے دوبارہ چیک کی درخواست منظورتازترین

August 08, 2024

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کی شوکت خانم اسپتال سے دوبارہ چیک کی درخواست منظور کرلی۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج نے ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست پر سماعت کی درخواست گزار نے مقف اختیار کیا کہ سائلہ کینسر میں مبتلا ہے شوکت خانم اسپتال سے مختلف ٹیسٹ کروائے ہیں جس کی روشنی میں ڈاکٹر سے چیک اپ کروانا ہے تاکہ علاج معالجہ شروع ہوسکے۔ عدالت درخواست منظور کرے اور دوبارہ چیک اپ کا حکم دے۔ عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد کی دوبارہ میڈیکل چیک اپ کی درخواست منظور کرتے ہوئے یاسمین راشد کا شوکت خانم سے چیک کروانے کا حکم دے دیا ہے۔ ڈاکٹر یاسمین راشد سانحہ نو مئی کے مختلف مقدمات میں کوٹ لکھپت جیل میں ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی