وزیر اعظم کے مشیر برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ پاکستان کی قیادت میں اقوام متحدہ میں حق خود ارادیت کی قرارداد کی منظوری انصاف، مساوات اور انسانی حقوق کی فتح ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ا یکس پر اپنے پیغام میں بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ یہ قرارداد نوآبادیاتی تسلط اور غیر ملکی قبضے کے خلاف مظلوم عوام کے ناقابل تنسیخ حق خودارادیت کی توثیق کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ جموں و کشمیر اور فلسطین کے عوام کے حق کی حمایت میں اہم پیش رفت ہے۔
کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی