i پاکستان

اقوام متحدہ کی امدادی ایجنسی پر پابندی عالمی قانون کی صریح خلاف ورزی ہے، شہباز شریفتازترین

October 30, 2024

وزیراعظم شہباز شریف نے اسرائیل کی جانب سے اقوام متحدہ کی امدادی ایجنسی انروا پر پابندی کو عالمی قانون کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔بدھ کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک بیان میں وزیراعظم شہبازشریف نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں مہاجرین کے لیے کام کرنے والی اقوام متحدہ کی امدادی ایجنسی( یو این آر ڈبلیو اے) کے کام پر اسرائیل کی جانب سے پابندی عائد کرنے کی مذمت کی۔شہباز شریف نے کہا کہ انتہائی ضروری امدادی امداد کو لاکھوں بے بس فلسطینیوں تک پہنچنے سے روک کر اسرائیل بین الاقوامی انسانی قانون اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی ایک اور صریح خلاف ورزی کا مرتکب ہو رہا ہے جس کے لیے اسے عالمی برادری کو جوابدہ ہونا چاہیے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی