i پاکستان

اختر مینگل کا قومی اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ہونے کا اعلانتازترین

September 03, 2024

سربراہ بلوچستان نیشنل پارٹی-مینگل(بی این پی-مینگل) سردار اختر مینگل نے قومی اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔ اپنے ایک بیان میں اختر مینگل نے کہا کہ میں اپنے لوگوں کیلیے کچھ نہیں کرسکا۔ ان کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی کی نشست سے استعفی دینا کا اعلان کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ساتھ کوئی ہے، نہ کوئی ہماری بات سنتا ہے، پاکستان میں سیاست سے بہترہے پکوڑے کی دکان لگالوں، ملک میں صرف نام کی حکومت رہ گئی ہے۔ اخترمینگل نے کہا کہ بلوچستان کے مسئلے پر اسمبلی کااجلاس بلانا چاہیے تھا۔ سربراہ بی این پی مینگل نے کہا کہ 65 ہزار ووٹرز مجھ سے ناراض ہونگے لیکن میں ان سے معافی مانگتا ہوں، یہ اسمبلی ہماری آواز کو نہیں سنتی تو اس میں بیٹھنے کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی