i پاکستان

اکاونٹس کی چھان بین، سیاسی جماعتوں کے نمائندے الیکشن کمیشن میں پیش ہو گئے، کیس کی سماعت 3نومبر تک ملتویتازترین

October 20, 2022

الیکشن کمیشن آف پاکستان میں اکاونٹس کی چھان بین کے کیس میں سیاسی جماعتوں کے وکلا اور نمائندے پیش ہو گئے، جے یو آئی کیوکیل کامران مرتضی نے الیکشن کمیشن کو بتایا کہ جے یو آئی کا نام غلط لکھا گیا ہے، ہماری جماعت کا نام جمعیت علمائے اسلام ف لکھا گیا ہے،الیکشن کمیشن میں عوامی مسلم لیگ کے سیکریٹری جنرل سردار رضا اسلم بھی پیش ہوئے، جنہوں نے کہا کہ عوامی مسلم لیگ مختصر جماعت ہے، ہم تو اکاونٹس کی چھان بین میں آتے بھی نہیں،چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کہا کہ آپ پی ٹی آئی کے اتحادی تو ہیں،عوامی مسلم لیگ کے سیکریٹری جنرل سردار رضا اسلم نے جواب دیا کہ پی ٹی آئی علیحدہ جماعت ہے جبکہ ہماری الگ جماعت ہے،عوامی نیشنل پارٹی اور بی این پی کے وکیل بھی الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے،الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سیاسی جماعتوں کے اکاونٹس کی چھان بین کے کیس کی سماعت 3 نومبر تک ملتوی کر دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی