i پاکستان

اٹک میں سون کے ذخائر کی دریافت، بین الاقوامی سطح پر نیلامی کرانے کا فیصلہتازترین

January 20, 2025

پنجاب حکومت نے اٹک میں سونے کے ذخائر کی دریافت کے بعد سونا نکالنے کیلیے بین الاقوامی سطح پر نیلامی کرانے کا فیصلہ کرلیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ماہرین نے وزیراعلی پنجاب مریم نوازکو پیشرفت سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی ہے۔اٹک میں اربوں روپے مالیت کے سونے کے ذخائر کا دعوی کرتے ہوئے وزیر معدنیات نے اسے بڑی کامیابی قرار دیا ہے، سروے کے مطابق دریائے سندھ اور دریائے کابل کے سنگم پر سونے کے ذخائر موجود ہیں جن کی مالیت 600 سے 700 ارب تک بتائی جاتی ہے۔سونے کے ذخائر نکالنے کے لیے پنجاب حکومت نے بین الاقوامی سطح پر نیلامی کرانے کا فیصلہ کیا ہے، حکومتی ذرائع کے مطابق اس دریافت سے دیگر مقامات سے بھی سونا نکلنے کے امکانات پیدا ہوگئے ہیں۔واضح رہے کہ حکومت پنجاب نے اٹک کے مقام پرسونے کے ذخائر کی موجودگی تصدیق کردی ہے۔ دریائے کابل اور دریائے سندھ کے سنگم کے مقام پرحالیہ سروے میں سونے کے ذخائر کی تصدیق ہوئی، سونے کے ذخائر کے تصدیق کرنے میں موجود حکومت پنجاب کو ایک سال کا عرصہ لگا۔حکومت پنجاب نے جیولوجیکل سروے آف پاکستان کے بعد نیسپاک کی جانب سے بھی سونے کی موجودگی چیک کرائی۔ یاد رہے کہ رہے کہ سابق صوبائی وزیرابراہیم حسن مراد نے اٹک میں سونے کے ذخائر کی موجودگی کا دعوی کیا تھا۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی