i پاکستان

ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان سے متعلق سالانہ رپورٹ جاری کردیتازترین

April 24, 2023

ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان سے متعلق سالانہ رپورٹ جاری کردی۔نجی ٹی وی کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک کی سالانہ رپورٹ میں کہا گیاہے کہ 2022 میں سب سے زیادہ فنڈنگ پاکستان کیلئے کی گئی ، اے ڈی بی اور پارٹنرز نے پاکستان کو 5.5 ارب ڈالر کے پروجیکٹس دیئے۔رپورٹ میں مزید کہا گیاہے کہ 2022 میں پاکستان کو 2.6 ارب ڈالر کے رعایتی قرض دیئے گئے، اے ڈی بی نے ایشیا میں 31.8 ارب ڈالر کی پروجیکٹ فنانسنگ کی۔ایشیائی ترقیاتی بینک نے کہاہے کہ پاکستان کی معیشت کو سب سے زیادہ سیلاب نے نقصان پہنچایا، سیلاب کی وجہ سے پاکستان میں فصلوں کی بڑی تباہی ہوئی، فصلیں تباہ ہونے کی وجہ سے پاکستان میں طلب اور رسد کا توازن خراب ہوا،روس اور یوکرین جنگ عالمی سطح پر افراط زر کی وجہ ہے۔رپورٹ میں مزیدکہا گیاہے کہ پاکستان میں موسمیاتی تبدیلیوں کے نقصانات سے بچنے کیلئے ماہرین کی ضرورت ہے، پاکستان کوموسمیاتی تبدیلیوں سے بچنے کیلئے ماہرین کی خدمات فراہم کررہے ہیں ،پاکستان میں سیلاب سے 1730 افراد ہلاک ہوئے، سیلاب نے پاکستان میں 3 کروڑ30 لاکھ افراد کو متاثر کیا،اے ڈی بی رپورٹ کے مطابق سیلاب نے پاکستان کی معیشت کو 30 ارب ڈالر کانقصان پہنچایا، سیلاب متاثرہ علاقوں کی بحالی کیلئے 16 ارب ڈالر کے وعدے ہوئے، سیلاب متاثرہ متاثرہ علاقوں کیلئے پاکستان کو 1.5 ارب ڈالر فراہم کئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی