i پاکستان

ایس سی او اجلاس ، فیڈرل بورڈ کے 16 اکتوبر کو ہونے والے پرچے ملتویتازترین

October 10, 2024

وفاقی دارلحکومت میں منعقد ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم ( ایس سی او )سربراہی اجلاس کے باعث فیڈرل بورڈ کے 16 اکتوبر کو ہونے والے پرچے ملتوی کردئیے گئے۔فیڈ رل بورڈ کے اعلامیہ کے مطابق 16 اکتوبر کو ہونے والے پرچوں کی نئی تاریخ 16 نومبر مقرر کر دی گئی، اسلام آباد راولپنڈی میں 14 سے 16 اکتوبر تک تعطیلات کے باعث پرچے ری شیڈول کیے گئے ہیں۔ اعلامیے میں مزید بتایا گیا کہ تمام دیگر امتحانات اپنے مقررہ شیڈول پر ہوں گے، فیڈ رل بورڈ کے طلبہ اور تعلیمی ادارے نظر ثانی شدہ ڈیٹ شیٹ اور رول نمبر سلپ فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کی ویب سائٹ سے حاصل کر سکتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی