شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) سربراہی اجلاس کے پیش نظر جڑواں شہروں راولپنڈی ،اسلام میں 12 سے 16 اکتوبر کے دوران شادی ہال،کیفے، ریسٹورینٹ اور اسنوکرکلب بندکرنے کاحکم دیا گیا ہے۔ پاکستان کی سربراہی میں ایس ای او سربراہ اجلاس 16 اور 17 اکتوبر کو اسلام آباد میں منعقدہورہا ہے جس میں چین کے وزیراعظم لی چیانگ سمیت مختلف ممالک کے سربراہان شرکت کریں گے۔ پولیس کے مطابق ایس ای او سربراہ اجلاس کے دوران جڑواں شہروں میں سکیورٹی سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے تحت 12 سے 16 اکتوبر کے دوران شادی ہال،کیفے، ریسٹورینٹ اور اسنوکرکلب بندکرنے کا حکم بھی دیا گیا ہے۔پولیس نے تاجروں، ہوٹل اور ریسٹورینٹ مالکان کو نوٹسز جاری کردئیے ہیں جس میں بتایا گیا ہے کہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائیگی۔دوسری جانب پولیس نے تاجروں اور ہوٹل مالکان سے شورٹی بانڈز طلب کرلیے ہیں جب کہ دونوں شہروں میں 14 سے 16 اکتوبر تک عام تعطیل کا اعلان بھی کیاگیاہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی