i پاکستان

ایس ای سی پی ڈیٹا لیک کیس، ارسلان، فخر درانی کو ہراساں نہ کرنے کے حکم میں توسیع، آئندہ سماعت پر حتمی دلائل طلبتازترین

September 29, 2022

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایس ای سی پی ڈیٹا لیک کیس میں ارسلان حجازی اور فخر درانی کو ہراساں نہ کرنے کے حکم میں توسیع کر دی، عدالت نے آئندہ سماعت پر حتمی دلائل طلب کر لئے۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے ایس ای سی پی ڈیٹا لیک کیس کی سماعت کی، درخواست گزار ایڈیشنل ڈائریکٹر ارسلان حجازی، ایس ای سی پی وکیل شاہد انور باجوہ عدالت میں پیش ہوئے۔ دوران سماعت شاہد انور باجوہ ایڈووکیٹ نے کہا کہ ایس ای سی پی کمشنر 8 ماہ سے تعینات نہیں ہوئے، کمشنر تاحال تعینات نہیں صرف دو افسر کام کر رہے ہیں، حکومت تبدیل ہوئی تو وزیر بھی نئے آگئے ہیں، کمشنر تعینات ہو تو یہ معاملہ فائنل ہوگا۔ چیف جسٹس نے کہا کہ آئندہ تاریخ پر حتمی دلائل رکھ لیتے ہیں، امید ہے تب تک وزیر صاحب کمشنر تعیناتی کا معاملہ حل کرلیں گے،عدالت نے کیس کی سماعت2 نومبر تک کیلئے ملتوی کردی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی