i پاکستان

ایس آئی ایف سی کی معاونت سے ملک میں میں مہنگائی کی شرح میں نمایاں کمی ریکارڈ ، ساڑھے 6 سال کی کم ترین سطح پر آگئیتازترین

December 16, 2024

خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کی معاونت سے پاکستان میں مہنگائی کی شرح میں نمایاں کمی ہوگئی۔تفصیل کے مطابق ایس آئی ایف سی کے تعاون سے مہنگائی کی شرح میں نمایاں کمی ہوئی اور پاکستان میں مہنگائی کی شرح ساڑھے 6 سال کی کم ترین سطح پر آگئی۔معاشی حالات میں بہتری کے باعث نومبر 2024 میں شرح کم ہوکر4.9 فیصد پر آ گئی ، سال کے پہلے 5 ماہ میں اوسط شرح 28.62فیصد سے کم ہوکر 7.88 فیصد پر آگئی۔ سالانہ بنیادوں پر شہری علاقوں میں افراط زر کی شرح میں نمایاں کمی سے 5.2 فیصد پر آگئی۔افراط زر میں مسلسل کمی صارفین اور معیشت پر دبا کم کرنے میں معاون ثابت ہورہی ہے جبکہ خوراک اورٹرانسپورٹ کیاخراجات میں کمی نیمہنگائی کو کم کرنے میں بھی مدد دی۔پالیسی سطح پر کئے گئے اقدامات کی بدولت افراط زر کی شرح کم ہونے سے معاشی استحکام کو فروغ ملا۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی