i پاکستان

ایس آئی ایف سی کا مقصد کسی ادارے کی جگہ لینا یا قبضہ کرنا نہیںتازترین

May 10, 2024

آئی ایس پی آر کی پریس بریفنگ کے دوران ڈی جی آئی ایس پی آر نے ایس آئی ایف سی (SIFC) کے قیام کے مقصد کو دو ٹوک الفاظ میں واضح کر دیا ، ایس آئی ایف سی (SIFC) اور معیشت کے دیگر شعبوں میں فوج کا کردار حکومت کی منشا کے مطابق صرف اور صرف سہولت کاری کا ہے ۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کی اعلی انتظامی اور ٹیکنیکل صلاحیت کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت چاہتی ہے کہ اسے پاکستان کی معیشت کو بہتر بنانے کے لیے سہولت کاری اور رابطہ کاری کے لیے استعمال کیا جائے ، اپنے قیام کے ایک سال سے کم عرصے میں ایس آئی ایف سی (SIFC) نے انتظامی، پالیسی سازی اور رابطہ کاری کی سطح پر بیش بہا خدمات انجام دی ہیں ، گزشتہ ڈیڑھ ماہ میں سعودی عرب کی جانب سے کثیر سرمایہ کاری پر آمادگی اور پاکستان کے اقتصادی ماحول پر اعتماد ان کوششوں کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق افواج کی صلاحیات کو معیشت کی بہتری کے لئے دنیا بھر میں استعمال کیا جاتا لیکن پاکستان میں جھوٹ اورپروپیگینڈہ اس قدر بڑھ گیا ہے کہ ایسے مثبت اقدام کو بھی تنقید کی نظر سے دیکھا جاتا ہے ، ایس آئی ایف سی (SIFC) ایک شفاف ادارہ ہے جس میں اعلی پیشہ ورانہ صلاحیات کے حامل سول اور فوجی افسران مل کر باہمی تعاون سے ملک کی معیشت کو بہتر بنانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی