ایرانی صدر ابراہیم رئیسی وزیراعظم ہاوس پہنچے جہاں ان کا پرتپاک استقبال کرتے ہوئے گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے وزیراعظم ہاوس پہنچنے پر وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان محمد شہباز شریف نے ان کا پرتپاک استقبال کیا اور انہیں گارڈ آف آنر کا معائنہ کروایا گیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے ایرانی صدر سے وفاقی کابینہ کے اراکین کا تعارف کروایا جس کے بعد ایرانی صدر نے وزیراعظم ہاوس میں ارتھ ڈے کی مناسب سے پودا بھی لگایا اور دعا کی۔ قبل ازیں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اہلیہ اور اعلی سطح کے وفد کے ہمراہ پاکستان پہنچے، وفد میں ایرانی وزیر خارجہ، کابینہ کے دیگر ارکان، اعلی حکام اور تاجر بھی شامل ہیں۔ پاکستان پہنچنے پر ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کا استقبال وفاقی وزیر ریاض پیرزادہ نے کیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی