i پاکستان

ایرانی صدر کا پاکستان سے تجارت کا حجم 10 ارب ڈالر تک لے جانے کا عزمتازترین

April 22, 2024

ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نے پاکستان کے ساتھ تجارتی حجم 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ ثقافتی، تجارتی، مذہبی اور عوامی تعلقات ہیں، پاکستان ایرانی مارکیٹ سے فائدہ اٹھاسکتا ہے۔پاکستان کے 3 روزہ دورے پر روانگی سے قبل تہران میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایرانی صدر کا کہنا تھا پاکستان ہمسایہ اور برادر اسلامی ملک ہے، پاکستان اور ایران کے درمیان عوامی اور حکومتی سطح پر تاریخی تعلقات قائم ہیں، ماضی سے آج تک پاکستان اور ایران میں بہت اچھے سیاسی، اقتصادی اور مذہبی تعلقات ہیں۔ ابراہیم رئیسی کا کہنا تھا مختلف عالمی مسائل پر ایران اور پاکستان مشترکہ مقف رکھتے ہیں، انسانی حقوق، فلسطین، انسداد دہشت گردی جنگ میں پاکستان اور ایران کا مشترکہ موقف ہے، پاکستان اور ایران متعلقہ امور پر ایک دوسرے سے تعاون کرتے ہیں۔ ایرانی صدر کا کہنا تھا پاکستان میں حکام کے ساتھ سکیورٹی، اقتصادی اور تجارتی امور پر مذاکرات ہوں گے۔ ابراہیم رئیسی کا کہنا تھا پاکستان سے باہمی تجارت کا حجم 10 ارب ڈالر تک لے جائیں گے، پاکستان ایرانی مارکیٹ سے فائدہ اٹھاسکتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی