ایران کے صدر ابراہیم رئیسی اپنا دورہ پاکستان مکمل کرنے کے بعد وطن واپس چلے گئے۔ تفصیلات کے مطابق ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کراچی ایئرپورٹ سے ایران ر چلے گئے ، جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ، گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری اور دیگر اعلی حکام نے ایران کے صدر کو الوداع کیا۔ ایرانی صدر نے کہا کہ پاکستان کے شہریوں کومیرے آنے سے جو تکلیف ہوئی اس پرمعذرت کرتا ہوں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی