i پاکستان

ایڈوانس ٹیکس واپس نہ ہوا تو 5 جولائی کو پورا ملک بند کردیں گے، پیٹرولیم ڈیلرزتازترین

July 01, 2024

پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ ایڈوانس ٹیکس واپس نہ ہوا تو 5 جولائی کو پورا ملک بند کردیں گے۔ پاکستان پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے چئیرمین عبدالسمیع خان نے پریس کانفرنس میں کہا کہ پیٹرولیم ڈیلرز کو فنانس بل میں ایڈوانس ٹرن اوور ٹیکس پر تشویش ہے۔ فنانس بل میں 0.5 فیصد ایڈوانس ٹرن اوور ٹیکس لگایا گیا ہے۔ مذکورہ ٹیکس سے پٹرول پمپ کا کاروبار چلانا ناممکن ہے۔ حکومت ایڈوانس ٹیکس پر نظر ثانی کرکے اسے فوری طور پر ختم کرے بصورت دیگر کاروبار بند کرنے کے علاوہ کوئی چارہ باقی نہیں رہے گے۔ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو اپنا مفاد عزیز ہے۔ چئیرمین پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کا مزید کہنا تھا کہ حکومت ہر چیز پر ٹیکس عائد کررہی ہے۔ پیٹرولیم ڈیلرز کی سیلز گھٹ گئی ہے۔ حکومت اسمگلنگ کو سپورٹ کررہی ہے۔اسمگلنگ کے خلاف بولنے پر دھمکیاں دی جاتی ہیں۔ فروخت ہونیوالیسامان کی قیمت کیہرلین دین پرپہلے سے ہی خریداری کیوقت ٹیکس لگایاجارہاہے۔ وزیر اعظم ٹیکسوں کے نفاذ پر کہتے ہیں کہ میں مجبور ہوں۔ پیٹرولیم ڈیلرز کا وفد آج کو اسلام آباد جارہا ہے۔ وزیرخزانہ، پیٹرولیم منسٹر اور چئیرمین ایف بی آر سے ملنے کی کوشش کریں گے۔ مسائل حل نہ ہوئے تو 5جولائی کو پورا ملک بند کردیاجائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی