i پاکستان

اینٹی نارکوٹکس فورس نے 30 کارروائیوں کے دوران 17.827 ملین ڈالر کی 741.693کلوگرام منشیات اور 6020لیٹرز ممنوعہ کیمیکل برآمد کر لی ، 3خواتین اور ایک غیرتازترین

February 14, 2023

اینٹی نارکوٹکس فورس پاکستان نے 30 کارروائیوں کے دوران 17.827 ملین ڈالر بین الاقوامی مالیت کی 741.693کلوگرام منشیات اور 6020لیٹرز ممنوعہ کیمیکل برآمد کر کے 3خواتین اور ایک غیر ملکی باشندے سمیت19 ملزمان کو گرفتارکیا جبکہ منشیات کی اسمگلنگ میں استعمال ہونے والی 4 گاڑیاں بھی قبضے میں لے لیں۔برآمد شدہ منشیات میں 5.338 کلوگرام ہیروئن، 689.741 کلوگرام چرس ،14کلو گرام افیون ،11.556کلو میتھ ایمفیٹامائن آئس ،20.430کلو گرام ایمفیٹا مائن اور 3376عدد نشہ آور گولیاں شامل ہیں۔بلوچستان نے5کاروائیوں میں239.200کلوگرام منشیات اور 6020لیٹرز ممنوعہ کیمیکل برآمد کر لیا۔کاروائیوں میںایک گاڑی بھی قبضے میں لے لی۔ برآمدہ منشیات میں3 کلوہیروئن، 227 کلوچرس اور 9.200کلو میتھ ایمفیٹامائن(آئس ) شامل ہے۔خیبر پختونخوا نے11کاروائیوںکے دوران 221.767کلو منشیات برآمد کر کے4ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔برآمدہ منشیات میں 199.841کلوچرس ،1.496کلو میتھ ایمفیٹا مائن آئس اور 20.430کلو ایمفیٹامائن شا مل ہیں ۔ پنجاب نے4کاروائیوںکے دوران 202.580کلومنشیات برآمدکرکے2ملزمان کو گرفتار کرکے ایک گاڑی بھی قبضے میں لے لی۔برآمدہ منشیات میں1.080کلو گرام ہیروئن ، 14کلو افیون اور187.500کلو گرام چرس شامل ہیں ۔سندھ نے4کاروائیوں میں73.980کلو منشیات برآمد کرکے3 خواتین سمیت7 ملزمان کو گرفتارکر لیا جبکہ 2گاڑیا ںبھی قبضے میں لے لیں ۔برآمدہ منشیات میں1.180کلو ہیروئن ،72کلو چرس اور 0.800کلو میتھ ایمفیٹامائن( آئس ) شامل ہیں ۔راولپنڈی نے6کاروائیوںکے دوران4.166کلومنشیات برآمدکرکے ایک غیر ملکی سمیت 6ملزمان کو گرفتارکر لیا ۔ برآمدہ منشیات میں 0.078کلوہیروئن ،3.400کلو چرس،0.060کلو میتھ ایمفیٹا مائن آئس اور 3376عدد نشہ آور گولیاں شامل ہیں ۔ تمام مقدمات انسداد ِ منشیات ایکٹ کے تحت متعلقہ تھانوں میں درج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی