i پاکستان

اینٹی نارکوٹکس فورس نے 27.854ملین ڈالر کی 1528.299کلوگرام منشیات برآمد کرلیتازترین

April 04, 2023

اینٹی نارکوٹکس فورس پاکستان نے40کارروائیوں کے دوران27.854ملین ڈالر بین الاقوامی مالیت کی 1528.299کلوگرام منشیات برآمد کرلی۔ کاروائیوںمیں4 خواتین اور 2 غیر ملکی باشندوںسمیت 42ملزمان کو گرفتارکیا جبکہ منشیات کی اسمگلنگ میں استعمال ہونے والی 12گاڑیاں بھی قبضے میں لے لیں۔برآمد شدہ منشیات میں 134.25 کلوگرام افیون، 19.482 کلوگرام ہیروئن، 1366.081 کلوگرام چرس، 7.952 کلوگرام میتھ ایمفیٹامائن (آئس)، 350 گرام ماریجوانا، 56 گرام ایکسٹیسی گولیاں(100 عدد گولیاں) اور 128 گرام MDMAپائوڈرشامل ہے۔ بلوچستان نے5کاروائیوں میں1091.35کلوگرام منشیات برآمد کر کے غیرملکی باشندے سمیت 3ملزمان کو گرفتار کیا جبکہ2 گاڑیاں بھی قبضے میں لے لی ۔ برآمدہ منشیات میں1034کلوگرام چرس اور 57.35 کلوگرام افیون شامل ہے ۔ پنجاب نے6کاروائیوںکے دوران 53.04کلوگرام منشیات برآمدکرکے 3ملزمان کو گرفتار کرکے2 گاڑیاں بھی قبضے میں لے لی۔برآمدہ منشیات میں19.200 کلوگرام افیون، 1.052 کلوگرام ہیروئن، 32.438 کلوگرام چرس اور 350 گرام ماریجوانا شامل ہے ۔ خیبر پختونخوا نے7کاروائیوںکے دوران 55.818کلوگرام منشیات برآمد کر کے 5ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔برآمدہ منشیات میں54.026 کلوگرام چرس اور 1.792 کلوگرام میتھ ایمفیٹامائن(آئس) شامل ہے۔سندھ نے 7کاروائیوں میں59.683کلوگرام منشیات برآمدکر کے8 ملزمان کو گرفتارکر کے2 گاڑیاں بھی قبضے میں لے لی۔برآمدہ منشیات میں4.095کلوگرام ہیروئن، 51.300 کلوگرام چرس،4.160کلوگرام میتھ ایمفیٹا مائن (آئس)اور 128 گرام MDMAپائوڈر شامل ہے۔ راولپنڈی نے 15کاروائیوںکے دوران268.408کلوگرام منشیات برآمدکرکے 4 خواتین اور غیر ملکی باشندے سمیت 23 ملزمان کو گرفتار کر کے 7گاڑیاں بھی قبضے میں لے لیں۔ برآمدہ منشیات میں57.700کلوگرام افیون ،14.335کلوگرام ہیروئن ، 194.317 کلوگرام چرس، 2 کلوگرام میتھ ایمفیٹامائن(آئس) اور 56 گرام ایکسٹیسی گولیاں(100عدد گولیاں) شامل ہیں ۔ تمام مقدمات انسداد ِ منشیات ایکٹ کے تحت متعلقہ تھانوں میں درج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی