i پاکستان

اینٹی کرپشن نے دوست محمد مزاری سرکاری زمینوں پر قبضے کے الزامات پر طلب کر لیاتازترین

October 08, 2022

اینٹی کرپشن نے سابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری اور دیگر کو سرکاری زمینوں پر قبضے کے الزامات پر طلب کرلیا،ترجمان اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب کے مطابق دوست محمد مزاری کے علاوہ زاہد مزاری، شیر محمد مزاری اور معظم مزاری کو بھی سرکاری زمینوں پر قبضے کے الزامات پر 11اکتوبر کو لاہور ہیڈ کوارٹرز میں طلب کیا گیا ہے،سابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب سمبلی دوست محمد مزاری کو ڈائریکٹر ویجیلینس ہیڈ کوارٹرز کے آفس میں 1بجے دوپہر حاضر ہوئے کا نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں اسسٹنٹ کمشنر روجھان ،تحصیلدار اور حلقہ پٹواری کو بھی ریکارڈ سمیت طلب کیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی