i پاکستان

این ایچ اے کا 15 اگست تک ایم ٹیگ کی مفت سہولت فراہم کرنے کا اعلانتازترین

August 10, 2024

نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے اعلان کیا ہے کہ ایم ٹیگ کی سہولت 15 اگست تک ملک بھر میں شہریوں کیلئے بغیر کسی قیمت کے دستیاب ہوگی۔ این ایچ اے نے عوام سے درخواست کی ہے کہ وہ جلد از جلد اپنے ایم ٹیگز مفت حاصل کریں، نفاذ کے ابتدائی مرحلے میں 16 اگست سے لاہور سیالکوٹ موٹروے (ایم 11) کیلئے ایم ٹیگزلازمی ہوں گے۔ نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے مطابق ایم ٹیگ سسٹم نہ صرف وقت بچاتا ہے بلکہ مسافروں کے اخراجات کو بھی کم کرتا ہے، یہ نظام اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ عوامی رقوم کو شفاف ڈیجیٹل لین دین کے ذریعے ہینڈل کیا جائے۔ رسائی میں آسانی پیدا کرنے کیلئے این ایچ اے نے ایم ٹیگز کو ری چارج کرنے کیلئے متعدد اختیارات قائم کئے ہیں جن میں کسٹمر کیئر سروسز، ڈرائیو تھرو بوتھ اور سروس ایریاز شامل ہیں، جہاں کریڈٹ/ڈیبٹ کارڈز، ایزی پیسہ اور جاز کیش کے ذریعے ادائیگی کی جا سکتی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی