i پاکستان

این اے 47، مبینہ دھاندلی کیخلاف درخواست پر وکیل نے طارق فضل چوہدری کی وکالت سے معذرت کرلیتازترین

June 03, 2024

اسلام آباد کے حلقہ این اے 47 میں مبینہ دھاندلی کیس میں مسلم لیگ(ن)کے رہنما طارق فضل چوہدری کے وکیل سردار تیمور اسلم نے مزید وکالت کرنے سے معذرت کرلی۔ وکیل سردار تیمور اسلم نے ذاتی مصروفیات کے باعث مزید وکالت سے معذرت کی ہے، سردار تیمور اسلم نے ہائی کورٹ میں جمع اپنا وکالت نامہ بھی واپس لے لیا۔ یاد رہے کہ الیکشن ٹریبونل نے 5 جون تک طارق فضل کو جواب جمع کروانے کی مہلت دے رکھی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی