i پاکستان

ایم کیو ایم نے کراچی کے عوام کی نمائندگی کم کرنے میں گھنانا کردار ادا کیا، فواد چودھریتازترین

April 12, 2023

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم نے کراچی کے عوام کی نمائندگی مزید کم کرنے میں گھنانا کردار ادا کیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں رہنما پی ٹی آئی فواد چودھری نے کہا کہ 95 فیصد مردم شماری مکمل ہونے کے بعد 45 ارب روپے لگ گئے، سندھ اور خصوصا کراچی کی آبادی میں نمایاں کمی دکھادی گئی ہے۔ فواد چودھری کا مزید کہنا تھا کہ اس کے نتیجے میں کراچی دو قومی نشستوں سے محروم ہوسکتا ہے، کراچی کے لوگ ان جماعتوں کا احتساب کریں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی