i پاکستان

ایل پی جی کی درآمدمیں2023ـ24 کے دوران سالانہ بنیاد پر 17 فیصد اضافہ ہوا،محکمہ شماریاتتازترین

August 02, 2024

ایل پی جی کی درآمد میں2023ـ24کے دوران سالانہ بنیاد پر 17 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ پاکستان بیورو برائے شماریات کے مطابق مالی سال 2024 میں ایل پی جی کی درآمد پر 789 ملین ڈالر زرمبادلہ خرچ ہوا جو مالی سال 2023 کے مقابلے میں 17 فیصد زیادہ ہے، مالی سال 2023 میں ایل پی جی کی درآمدات پر 675 ملین ڈالر کا زرمبادلہ خرچ ہوا تھا۔جون 2024 میں ایل پی جی کی درآمد کا حجم 55 ملین ڈالر ریکارڈکیاگیا جو گزشتہ سا ل جون کے مقابلے میں 55 فیصد زیادہ ہے، گزشتہ سا ل جون میں ایل پی جی کی درآمدات پر 35 ملین ڈالر زرمبادلہ خرچ ہوا تھا۔ مئی کے مقابلے میں جون میں ایل پی جی کی درآمد میں 29 فیصد کمی ریکارڈکی گئی، مئی میں ایل پی جی کی درآمد پر 77 ملین ڈالرخر چ ہو ئے جو جون میں کم ہو کر 55 ملین ڈالر رہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی