احتساب عدالت نے ایل این جی ریفرنس میں نیب ترمیمی قوانین سے متعلق کیس کا فیصلہ آنے تک سماعت ملتوی کرنے کی استدعا منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت 2 مئی تک ملتوی کر دی۔ منگل کو احتساب عدالت میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سمیت دیگر کے خلاف ایل این جی ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ شاہد خاقان عباسی اورنیب پراسیکیوٹر عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔ ملزم ڈاکٹر امان اللہ کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ نیب ترمیمی قوانین کا معاملہ ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ میں زیر التو ا ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے 26 اپریل کو لارجر بینچ تشکیل دے رکھا ہے۔ نیب ترمیمی قوانین سے متعلق کیس کا فیصلہ آنے تک سماعت ملتوی کی جائے۔ عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت 2 مئی تک ملتوی کر دی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی