i پاکستان

ایل این جی کیس،احتساب عدالت کے دائرہ اختیار سے متعلق فیصلہ محفوظ،10 جولائی کو سنا یا جائے گاتازترین

June 26, 2023

سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے خلاف ایل این جی ریفرنس میں احتساب عدالت کے دائرہ اختیار سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا۔ اسلام آباد کی احتساب عدالت میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کیخلاف ایل این جی ریفرنس کیس کی سماعت ہوئی ، نیب نے ایل این جی ریفرنس سپیشل جج سینٹرل کی عدالت منتقل کرنے کا بیان دے دیا ۔ نیب سمیت دیگر فریقین کے دلائل مکمل ہوگئے ، عدالت نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی آج کی حاضری سے استثنی کی درخواست بھی منظور کر لی۔ نیب پراسیکیوٹر نے کہا ہے کہ نیب ترمیمی آرڈیننس کے بعد یہ ایف آئی اے کا دائرہ اختیار ہے، ریفرنس سپیشل جج سینٹرل اسلام آباد کا دائرہ اختیار ہے۔ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر 10 جولائی کو فیصلہ سنائیں گے ، ملزمان نے نیب آرڈیننس کے تحت عدالتی دائرہ اختیار چیلنج کررکھا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی