ٹیکسٹائل انڈسٹری کی بحالی کیلیے حکومت نے ایکسپورٹ سیکٹرکے لئے ختم کی جانے والی گیس سبسڈی بحال کردی۔ ٹیکسٹائل انڈسٹری سمیت 5 ایکسپورٹ سیکٹر کو دو ماہ کے لئے گیس 13 کی بجائے 9 ڈالر فی یونٹ فراہم کی جائے گی،فیصل آباد کے صنعتکاروں نے بھی سکھ کا سانس لیا۔ صنعتکاروں کا کہنا ہے کہ ہم وزیرخزانہ کے شکرگزار ہیں، انرجی ریلیف سے ٹیکسٹائل انڈسٹری کی 1 بلین ڈالر کی ایکسپورٹ میں اضافہ کا امکان ہے۔ واضح رہے کہ حکومت نے رواں برس اپریل میں ایکسپورٹ سیکٹرز کے لئے گیس پر 80 ارب روپے کی سبسڈی ختم کی تھی جس سے 30 فیصد تک پروڈکشن میں کمی آئی تھی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی