i پاکستان

ایک حادثے کی غیرتسلی بخش جواب پر جرمانہ عائد کیا گیا، فیصلے کا بغور جائزہ لینے کے بعد آگے کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا،ترجمان کے الیکٹرک کا نیپرا جرمانے پر موقفتازترین

September 12, 2024

ترجمان کیالیکٹرک نے کہا ہے کہ نیپرا اتھارٹی کی جانب سے کراچی میں 2022-23 میں پیش آنے والے کرنٹ لگنے کے واقعات کی تحقیق کی گئی ہے، 32 افسوسناک حادثات میں کیالیکٹرک کی غفلت نہیں پائی گئی، ایک حادثے کی غیرتسلی بخش جواب پر جرمانہ عائد کیا گیا، فیصلے کا بغور جائزہ لینے کے بعد آگے کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لوگوں کی کرنٹ لگنے سے اموات پر نیپرا کی طرف سے کے الیکٹرک پر ایک کروڑ روپے جرمانے کے معاملے پر موقف دیتے ہوئے کیا ۔خیال رہے کہ نیپرا نے کے الیکٹرک پر ایک کروڑ روپے کا جرمانہ عائد کیا ہے اور جاری شوکاز نوٹس پر کے الیکٹرک کا جواب مسترد کردیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی