عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف ) کے ماہرین کا وفد سات ارب ڈالر کے قرض پروگرام کے جائزے کے لیے آئندہ ماہ مارچ کے وسط میں پاکستان کا دورہ کرے گی۔ میڈیارپورٹ کے مطابق پاکستان میں آئی ایم ایف کے نمائندے ماہر بینسی نے بتایا کہ پاکستان کے لیے ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسیلیٹی (ای ایف ایف) پروگرام کے تحت پہلے جائزے کے لیے ٹیم مارچ کے اوائل سے وسط تک پاکستان کا دورہ کرے گی۔کامیاب جائزے کی صورت میں آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کو ایک ارب ڈالر کی قسط جاری کی جائے گی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی