i پاکستان

ایک اور ناکارہ طیارہ بذریعہ سڑک آج کراچی سے حیدرآباد روانہ کیاجائیگاتازترین

November 19, 2024

سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ایک اور ناکارہ طیار ہ آج (بدھ کی)رات کراچی سے حیدرآباد کیلئے روانہ کیاجائیگا جسے براستہ نیشنل ہائی وے حیدرآباد بھیجا جائیگا۔ سی اے اے ترجمان کے مطابق ناکارہ 40 ٹن وزنی طیارہ تربیتی مقاصد کیلئے حیدرآباد منتقل کیا جارہا ہے، 150 فٹ لمبا ایم ڈی 83 طیارہ 25 دسمبر 2011 سے غیر فعال ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل ایک ناکارہ طیارے کو حیدر آباد منتقل کیا جا چکا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی