ایف بی آر نے تقررو تبادلوں کے لیے اثر رسوخ استعمال کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر )کی جانب سے جاری مراسلے کے مطابق چوائس پوسٹنگ کے لیے اثر رسوخ استعمال کرنے والے افسران و اہل کاروں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ایف بی آر کے بالخصوص فیلڈ اسائنمنٹ کے خواہاں افسران و اہلکاروں کی جانب سے اپنی مرضی کی ٹرانسفر و پوسٹنگ کے لیے بیرونی اثر رسوخ استعمال کرنے کا کلچر دیکھا گیا ہے جو باعث تشویش ہے۔مراسلے کے مطابق بیرونی اثر رسوخ استعمال کر کے اپنی مرضی کی پوسٹنگ کے خواہاں مڈ لیول افسران ادارے کے جونیئر افسران کے لیے کیریئر کے انتخاب سے متعلق غلط ماڈل تشکیل دے رہے ہیں۔ ایسا رویہ ادارے کی سالمیت کو بھی نقصان پہنچا رہا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی