i پاکستان

ایف بی آر کا ٹیکس جمع نہ کروانے پر کراچی کے 4 شادی ہالز کے خلاف کارروائی کا فیصلہتازترین

December 27, 2024

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے کراچی کے 4 شادی ہالز کی جانب سے ٹیکس جمع نہ کرنے پر قانونی کارروائی کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق ایف بی آر کی جانب سے شادی ہالز مالکان کو صارفین سے ٹیکس وصول کرکے قومی خزانے میں جمع کرانے کی ہدایات جاری کی گئی تھیں، کراچی کے 4 شادی ہالز مالکان نے تاحال ٹیکس جمع نہیں کروایا۔ایف بی آر نے شہر قائد کے ایسے 4 شادی ہالز کی نشاندہی کی ہے، جنہوں نے تقریبات کے لیے ہالز کی بکنگ کروانے والے صارفین سے ٹیکس وصول کر کے اب تک قومی خزانے میں جمع نہیں کروایا۔کراچی کے 4 شادی ہالز مالکان نے ایف بی آر کے احکام پر تاحال عمل درآمد نہیں کیا، اسی وجہ سے شادی ہالز کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ریجنل ٹیکس آفس (آر ٹی او) نے یہ اقدامات ٹیکس نیٹ کو وسیع کرنے اور ٹیکس قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے کیے ہیں۔واضح رہے کہ حکومت پاکستان کی جانب سے عالمی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف)سے قرض پروگرام لینے کے بعد ملک میں بڑے پیمانے پر ٹیکس اصلاحات کا عمل جاری ہے، ایف بی آر ایسے سیکٹرز کو بھی ٹیکس نیٹ میں لانے کے لیے کوشاں ہیں، جو طویل عرصے سے ٹیکس نیٹ سے باہر ہیں۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی