i پاکستان

ایف آئی اے پشاور کی کارروائی، غیر قانونی طریقے سے بارڈر پار کروانے میں ملوث ایجنٹ گرفتارتازترین

January 30, 2025

ایف آئی اے پشاور نے غیر قانونی طریقے سے بارڈر پار کروانے میں ملوث ایجنٹ کو گرفتار کرلیا۔ ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل پشاور نے کارروائی کرتے ہوئے انسانی اسمگلنگ میں ملوث ایجنٹ گل محمد کو گرفتار کرلیا۔ایف آئی اے کے مطابق ملزم کو پشاور کے علاقے پشتہ خرہ سیگرفتار کیا گیا، ملزم شہریوں کو غیر قانونی طریقے سے بیرون ملک بھجوانے میں ملوث ہے۔ایف آئی اے ترجمان نے مزید بتایا کہ ملزم شہریوں کو غیرقانونی بارڈر پار کروانے میں بھی ملوث ہے، ملزم انسانی اسمگلنگ میں مطلوب ملزمان کی فہرست میں شامل تھا جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی