i پاکستان

ایف آئی اے کی کارروائی، ویزا فراڈ، انسانی اسمگلنگ میں ملوث خاتون سمیت 3 ملزم گرفتار، 14 پاکستانی پاسپورٹ برآمدتازترین

September 05, 2024

ایف آئی اے لاہور زون نے ویزا فراڈ، انسانی اسمگلنگ میں ملوث خاتون سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔تفصیل کے مطابق ایف آئی اے نے لاہور میں کارروائی کرتے ہوئے ویزا فراڈ، انسانی اسمگلنگ میں ملوث خاتون سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان میں مہریار، حسنین علی اور خاتون شامل ہیں۔ایف آئی اے لاہور زون ترجمان کے مطابق ملزمان کو لاہور کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا، ملزم حسنین علی نے شہری کو کینیڈا بھجوانے کے لیے لاکھوں روپے ہتھیائے ہیں۔ ایف آئی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزم نے شہری کو کینیڈا کا ورک ویزہ فراہم کرنے کیلئے 31 لاکھ 76 ہزار روپے وصول کیے، ملزم مہریاربیرون ملک ملازمت کے نام پر پاسپورٹ اور لاکھوں روپے بٹور رہا تھا۔ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزم مہریارکے قبضے سے 14 پاکستانی پاسپورٹ برآمد کر لئے گئے، ملزمہ میراج فاطمہ شہریوں سے پاسپورٹ وصول کر رہی تھی، ملزمہ کے قبضے 6 پاسپورٹ اور دیگر سفری ایگریمنٹ برآمد کر لئے گئے، ملزمان بغیر لائسنس شہریوں سے پاسپورٹ وصول کر رہے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی