i پاکستان

ایف آئی اے کی کارروائی، مختلف شہروں میں سپلائی کیلئے لائی گئی جعلی ادویات سے بھری گاڑی پکڑی گئیتازترین

December 31, 2024

ملک کے مختلف شہروں میں سپلائی کے لیے لائی گئی جعلی ادویات سے بھری گاڑی پکڑی گئی۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے موٹروے ٹول پلازہ کے قریب بڑی کارروائی کرتے ہوئے جعلی اور غیر معیاری ادویات سے بھری گاڑی پکڑ کر ملزم کو گرفتار کرلیا۔وفاقی وزیر داخلہ محسن رضا نقوی کی ہدایات پر جعلی اور ممنوع ادویات کی تیاری و خریدو فروخت میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے۔اسلام آباد موٹر وے ٹول پلازہ کے قریب خفیہ اطلاع پر کی گئی کارروائی میں گرفتار ملزم کی شناخت محمد زمان کے نام سے ہوئی۔ ڈرگ انسپکٹر کی موجودگی میں مارے گئے چھاپے میں ملزم کی گاڑی سے 50 ہزار سے زائد جعلی، غیر رجسٹرڈ اور ممنوع گولیاں برآمد کی گئیں۔ملزم نے برآمد شدہ ادویات ڈی آئی خان سے لاہور اور دیگر شہروں میں سپلائی کرنا تھی۔ ملزم سے تفتیش شروع کردی گئی ہے اور مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی