ایف آئی اے فیصل آباد نے جعلی اور غیر رجسٹرڈ ادویات کی فروخت میں ملوث ملزم گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے فیصل آباد نے جعلی اور غیر رجسٹرڈ ادویات کی فروخت میں ملوث ملزم محمد راشد گرفتار کرلیا۔ملزم کو فیصل آباد کے علاقے ایڈن اورچرڈ سے گرفتار کیا گیا۔ملزم کے قبضے سے جعلی اور غیر رجسٹرڈ ادویات برآمد کر لی گئی ہیں۔چھاپہ مار کاروائی میں ڈریپ حکام بھی شامل تھے۔برآمد ہونے والے ادویات کو قبضے میں لے کر ڈریپ حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے،ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش جاری ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی