i پاکستان

ایف آ ئی اے نے باردانہ اور گندم کی غیر قانونی تقسیم پر 2 ملزمان کو گرفتار کرکے ریکارڈ قبضے میں لے لیاتازترین

May 30, 2024

ایف آ ئی اے نے باردانہ اور گندم کے تھیلوں کی غیر قانونی تقسیم پر 2 ملزمان کو گرفتار کرکے ریکارڈ قبضے میں لے لیا۔ تفصیل کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی کے احکامات پر باردانہ اور گندم کے بیگز کی غیر منصفانہ اور غیرقانونی تقسیم کے خلاف ایف آئی اے فیصل آباد زون نے کا رروائی کرکے پاسکو کے مرکز نیا لاہور ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ پر چھاپہ مار کر 2 ملزمان امیر علی اور نعمان ثاقب کو گرفتار کرلیا۔ملزمان پاسکو میں بطور اسسٹنٹ پرچیز انسپکٹر تعینات تھے جنہوں نے گندم کے تھیلے کی غیر قانونی تقسیم کرکے کسانوں کے حقوق کا استحصال کیا۔پاسکو افسران کے قبضے سے غیر قانونی طور پر تقسیم کیے گئے باردانہ گندم کے تھیلوں سے متعلق ریکارڈ میں ہیر پھیر کا انکشاف ہوا ہے۔ایف آئی اے نے بیگز سیکیورٹی رجسٹر، باردانہ کے تھیلوں کا رجسٹر، پرچیز بل اسکرول اور 2 موبائل فون بھی قبضے میں لے لئیملزمان کے موبائل فون سے باردانہ کی غیر قانونی تقسیم کے حوالے سے پیغامات بھی برآمد ہوئے ہیں۔زونل ہیڈ خورشید عالم نیازی زونل ہیڈ اور پروجیکٹ منیجر پاسکو ٹوبہ ٹیک سنگھ عارف ثاقب کے زبانی احکامات پر مختلف من پسند افراد کو 16850 باردانہ گندم کے تھیلے رجسٹررز میں اندراج کئے بغیر پہنچائے گئے۔ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔ ملزمان کی نشاندہی پر مزید گرفتاریاں متوقع ہیں۔ ملزمان کو ٹھوس شواہد کی بنیاد پر قانون کے مطابق سخت سزا دلوائی جائے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی