ایبٹ آباد میں گورنمنٹ پرائمری سکول نمبر چار میں گیس ہیٹر دھماکہ سے 6 بچے جھلس گئے جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ریسکیو 1122 کے مطابق پرائمری سکول نمبر 4 میں گیس ہیٹر بلاسٹ ہونے کی اطلاع پر ریسکیو میڈیکل ٹیم فورا موقع پر پہنچی،جس سے چوتھی جماعت کے 6 طلبا جھلس گئے۔ ریسکیو میڈیکل ٹیم نے جھلسنے والے 6 طلبا کو موقع پر ابتدائی طبی امداد دیتے ہوئے ہسپتال منتقل کر دیا ،جھلس کر زخمی ہونے والے طلبا میں سفیان ، معاویہ ،عاشر ، امام حسنین ، عمیر اور فرید شامل ہیں ۔
کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی