اڈیالہ جیل میں قیدیوں میں جھگڑے کے دوران ایک قیدی زخمی ہوگیا۔ جیل حکام کے مطابق لڑائی کا واقعہ 3 روز قبل 29 اگست کوچکر مسجد کے قریب پیش آیا۔ اسسٹنٹ سپریٹنڈنٹ عمران شہزاد کی مدعیت میں قیدی آتش حسین کے خلاف مقدمہ تھانہ صدر بیرونی میں درج کرلیا گیا۔ مقدمے کے متن کے مطابق قتل کے مقدمہ میں گرفتار قیدی اتش حسین نے قیدی انجم سے لڑائی جھگڑا کیا۔ آتش حسین نے خود ساختہ کٹر کے وار سے انجم کے گردن،سر اور کندھے کو زخمی کیا۔ زخمی قیدی کا طبی معائنہ بھی کروا لیا گیا۔ واقعہ کے چیف وارڈر نواب خان اور وارڈر ریاض اقبال گواہ ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی