راولپنڈی کی اڈیالا جیل میں ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ سمیت تین نئے افسران کو تعینات کر دیا گیا۔جیل ذرائع کے مطابق علی امیر شاہ کو ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ جیل راولپنڈی تعینات کر دیا گیا ہے جبکہ عامر فیاض بھٹی کو ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ایجوکیشن تعینات کیا گیا ہے۔جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ جماعت علی کو ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جوڈیشل اڈیالہ جیل تعینات کر دیا گیا۔جیل ذرائع کا بتانا ہے کہ تینوں افسران کو محکمہ داخلہ پنجاب کی ہدایت پر اڈیالہ جیل میں تعینات کیا گیا ہے۔خیال رہے کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی مبینہ سہولت کاری اور اختیارات سے تجاوز کرنے کے الزام میں اڈیالہ جیل کے سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ محمد اکرم کو 14 اگست کو حراست میں لیا گیا تھا اور ان کی جگہ طاہر صدیق شاہ کو اڈیالہ جیل کا ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ مقرر کیا گیا تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی