اڈیالہ جیل میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کی وجہ سے جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت ملتوی کردی گئی۔ انسداد دہشت گردی عدالت میں جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت جج امجد علی شاہ کے روبرو اڈیالہ جیل میں ہونی تھی، تاہم عدالت نے سماعت 15 جنوری بدھ تک ملتوی کردی۔جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں زیر سماعت دیگر عدالتی امور اور سیکورٹی کے باعث ملتوی کی گئی، جس کے بعد اب آئندہ سماعت پر بیان ریکارڈ کروانے کے لیے استغاثہ کے 5گواہان طلب کیے گئے ہیں۔واضح رہے کہ نیب کے 190 ملین پانڈز ریفرنس کا فیصلہ سنایا جانا تھا، جس کی وجہ سے اڈیالہ جیل میں سکیورٹی سخت کی گئی تھی، جس کی وجہ سے جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت ملتوی کی گئی ہے۔
کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی