i پاکستان

اڈیالہ جیل کے باہر کیمپ؟،پی ٹی آئی کی سیاسی و کور کمیٹی کا طلب کردہ اجلاس اچانک ملتویتازترین

February 24, 2025

اڈیالہ جیل کے باہر کیمپ لگانے کا معاملہ، تحریک انصاف کی سیاسی و کور کمیٹی کا طلب کردہ اجلاس اچانک ملتوی کردیا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں اڈیالہ جیل کے باہر کیمپ لگانے کے پنجاب قیادت کے فیصلے کی توثیق ہونا تھی، چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے اجلاس کی صدارت کرنا تھی ،بیرسٹر گوہر نے فیملی مصروفیت کے باعث اجلاس کی صدارت سے معذرت کی ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کور کمیٹی و سیاسی کمیٹی اجلاس میں اڈیالہ جیل کے باہر کیمپ لگانے کا حتمی فیصلہ ہونا تھا ،پی ٹی آئی پنجاب کی قیادت اڈیالہ جیل کے باہر احتجاجی کیمپ لگانے کے لئے بضد ہے ، پی ٹی آئی مرکزی قیادت کی منظوری کے بعد کیمپ قائم ہوگا ۔ خیال رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقاتوں میں رکاوٹوں پر کیمپ لگانے کا فیصلہ ہوا تھا ،پی ٹی آئی پنجاب کے مطالبہ پر کور و سیاسی کمیٹی کا اجلاس ہونا تھا ، چیئر مین و سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی نے مصروفیات کیوجہ سے اجلاس موخرکیا ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی