i پاکستان

احتجاج کا کیس، علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری منسوختازترین

July 05, 2024

اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے احتجاج کے کیس میں وزیر اعلی خیبرپختونخوا کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کردیے۔ وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے تھانہ آئی 9 میں درج مقدمہ میں جاری وارنٹ کی معطلی کی درخواست دائر کی تھی، علی امین گنڈا پور نے عدالت کے سامنے سرنڈر کر دیا۔ انہوں نے درخواست میں مقف اپنایا کہ آفیشل مصروفیات کی وجہ سے عدالت حاضر نہیں ہوسکا۔ بعد ازاں انسداد دہشتگری عدالت نے علی امین گنڈا پور کے تھانہ آئی 9 میں جاری وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیے، عدالت نے علی امین گنڈا پور کی وارنٹ منسوخی کی درخواست منظور کرلی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی