احمدپور شرقیہ میں بجلی کے پول پر کام کرتے ہوئے واپڈا کا ملازم کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق احمد پور شرقیہ کے علاقے میں واپڈا ملازم بجلی ٹھیک کرنے کیلئے پول پر چڑھا ہی تھا کہ تار کو چھونے سے کرنٹ لگ گیا اور پول سے نیچے آ گرا، سر پر چوٹ لگنے کی وجہ سے موقع پر دم توڑ گیا۔ واقعے کے بعد ریسکیو کا عملہ موقع پر پہنچ گیا اور لاش کو ضروری کارروائی کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا، مرنے والے واپڈا ملازم کی شناخت محمد کلیم کے نام سے ہوئی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی