i پاکستان

اگلے 24گھنٹوں میں چناب میں انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کا خطرہ، الرٹ جاریتازترین

July 07, 2023

آئندہ 24 گھنٹوں میں بھارت کی جانب سے چناب میں پانی چھوڑنے کا خدشہ ہے جس کے باعث چناب میں انتہائی اونچے یا اونچے درجے کا سیلاب آ سکتا ہے،فلڈ وارننگ سینٹر نے الرٹ جاری کر دیا،بھارت سے بڑا سیلابی ریلا مقبوضہ جموں سے مرالہ بیراج پہنچے گا،سیالکوٹ سے جھنگ تک ضلعی انتظامیہ کو الرٹ کردیا گیا،چناب اور راوی کے معاون نالوں میں بھی اتوار اور پیرکو طغیانی کا خدشہ ہے۔ ڈیرہ غازیخان ڈویژن، شمالی بلوچستان کے پہاڑی نالوں میں بھی سیلاب کی وارننگ جاری کر دی،فلڈ وارننگ سنٹر کے مطابق کوہاٹ،بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان کے چھوٹے دریا بپھرسکتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی